گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کے گھر پر فائرنگ، پولیس

(قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے، پولیس کے مطابق گزشتہ رات موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں 2 افراد کو گیٹ کے سامنے کھڑے ہوکر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درخواست دی گئی ہے، درخواست خرم دستگیر کے چچا زاد عاطف صابر کی طرف سے دی گئی۔

پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا اعتراف

عاطف صابر کا کہنا ہے کہ صبح گھر کے گیٹ پر لگی گولیوں کے نشان دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، گزشتہ رات ملازمین نے باہر نکل کر دیکھا تو باہر کوئی نہیں تھا۔

خرم دستگیر کے کزن عاطف صابر کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا، فائرنگ کے واقعہ سے متعلق خرم دستگیر کل پریس کانفرنس کریں گے۔

سی پی او حماد عابد کا کہنا ہے کہ آج دن ڈیڑھ بجےکے قریب فائرنگ کی اطلاع دی گئی، پولیس نےجائے وقوع کا معائنہ کیا ہے، مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

خرم دستگیر کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیونیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

26 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

28 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

44 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

60 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago