لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان 77 برس کا ہوگیا لیکن ہم وہ منزل نہیں پا سکے جس مقصد کے لیے پاکستان وجود میں آیا۔
یوم آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو قیام پاکستان کے لیے دی گئی قربانیاں یاد دلانا ہوں گی، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ قرار پایا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ سے انحراف کیا ہے، چند ظالم لوگوں نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کا کوئی ویژن نہیں، حکمران لیپ ٹاپ بانٹ کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے نام نہاد دعوے کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عدل و انصاف کا نظام دین اسلام کے نفاذ میں ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے منصورہ کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے قوم شجرکاری کو فروغ دے۔
کراچی (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…
لندن(قدرت روزنامہ)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج…
لاہور(قدرت رورزنامہ)پاکستان کے بیٹر امام الحق نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بابراعظم کے حق میں…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں پر تشدد، استحصال، بدسلوکی کے…