جدہ(قدرت روزنامہ) سعودی حکومت نے صنعتی شعبے میں کام کرنے والے غیرملکی ورکرز کے لیے فیس معافی میں توسیع کر دی۔ عرب نیوز کے مطابق غیرملکی ورکرز کے لیے 2019ءمیں پہلی بار اس فیس کو ختم کیا گیا تھا ، جو قبل ازیں ہر غیرملکی ورکر پر لاگو تھی۔ فیس کے خاتمے میں اب 31دسمبر 2024ءتک توسیع کی گئی ہے۔
سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل بندرالخریف نے کہا ہے کہ ”غیرملکی ورکرز کے لیے فیس معافی میں توسیع صنعتی شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ہم اس معاملے میں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مسلسل معاونت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔“
ان کا کہنا تھا کہ ”فیس معافی میں توسیع سے صنعتی شعبے کو مزید تقویت ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ غیرملکی ورکرز کو دی گئی یہ رعایت سعودی عرب کے صنعتی منظرنامے کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اس کے آغاز سے اپریل 2024ءتک ریاست میں صنعتی اداروں کی تعداد تیزی سے بڑھتی ہوئی 8ہزار822سے بڑھ کر 11ہزار868ہو گئی ہے۔“
کراچی (قدرت روزنامہ) زندگی گلزار ہے جیسے شاندار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…