پسنی(قدرت روزنامہ)ایران سے مکران کو بجلی کی کم میگاواٹ فراہمی پر کیسکو صارفین کو مطمئن نہ کرسکی ، موسم میں تبدیلی آنے کے بعد بھی بجلی کا بحران نہ ٹل سکا، عوامی نمائندوں نے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ کر بجلی بحران پر مکمل خاموشی اختیار کر لی، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر تفصیلات کے مطابق مکران پچھلے چار مہینوں سے بجلی کے بدترین بحران کی لپیٹ میں ہے جہاں چوبیس گھنٹوں میں سے صرف چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے ، کیسکو مکران کو بجلی کی بندش ایران میں توانائی بحران کو وجہ بتا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے کیسکو ابھی تک ایرانی حکام کی جانب سے نہ کوئی نوٹیفیکیشن سامنے لاسکی اور نہ ہی کوئی ایسا وائس جس سے صارفین مطمئن ہوسکیں اور دوسری طرف اگست کے مہینے میں مکران سمیت ایران میں بھی موسم میں کافی تبدیلی آگئی ہے اور گرم ترین علاقوں کی درجہ حرارت 50 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گئی ہے لیکن درجہ حرارت میں کمی کے باوجود ابھی تک ایران کی جانب سے مکران پر توانائی بحران نہ ٹل سکا دوسری طرف مکران سے منتخب آٹھ ایم پی ایز اور دو ایم این ایز نے اس اہم مسئلے پر مکمل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے خاموشی اختیار کر لی ہے اور عوام کی آواز بننے کے بجائے خود کو بری الزمہ قرار دے رہے ہیں ۔
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…