کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے وابسطہ ہے، ہمیں ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہوگا، آپس میں ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔ یہ بات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی اکتیس سالہ سیاسی کیریئر میں یہ چیز نوٹ کیا ہے کہ جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جاتا ہے تو چھپے ہاتھ پاکستان کو گرانے کی کوشش شروع کرتے ہیں، نائب وزیر اعظم نے کہا کہ بہت پرانی بات نہیں صرف2017 میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن چکا تھا۔ میکرو اکنامک انڈیکیٹرز اور بین الاقوامی ادارے لکھ رہے تھے پاکستان بین الاقوامی فارن انویسٹمنٹ کے حوالے سے دوسری بلواسطہ چوائس ہے۔ ہماری چھ فیصد گروتھ اور دو فیصد فوڈ انڈ فیشن تھی۔ اس ملک کی سٹاک ایکسچینج دنیا کی پانچویں بہترین اور جنوبی ایشیاءکی نمبر ایک سٹاک ایکسچینج بن رہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ آئے مل کر عہد کریں کہ ہم کسی بھی سازش کا شکار نہیں ہونگے، اور آپس کی اتحاد و اتفاق سے دشمن عناصر کا قلع قمع کریں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے معدنی وسائل سے نوازا ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو اور میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان ایٹمی قوت بن گیا جو کام ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا الحمد اللہ وہ کام میاں محمد نواز شریف نے پایہ تکمیل کو پہنچایا ۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تا قیامت تک قائم رہے گا عوام دشمن قوتوں کے باتوں میں نہ آئیں اور آپس میں اتحاد اتفاق و بھائی چارے کے لئے کردار ادا کرے۔ کوئٹہ کے عوام کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ ہم سارے محب وطن ہیں اور پاکستان کو معاشی سماجی علمی حوالے سے آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔ تقریب میں صوبائی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، سپیکر صوبائی اسمبلی، بلوچستان کے ممبران اسمبلی کے ساتھ ساتھ پنجاب و صوبہ کے پی کے کے ایم پی ایز جن میں راحیلہ نعیم، آغا علی حیدر اور حادیہ نواز شامل ہے نے شرکت کی۔ اس موقع پر اعلی سرکاری آفیسران اور قبائلی عمائدین بڑی تعداد میں میں موجود تھے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…