ہماری پہچان پاکستان ہے، لسانی بنیادوں پر اضلاع نہیں بنا سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی


پشین(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے اضلاع اور ڈویژن انتظامی بنیادوں پر قائم ہونے چاہیے لسانی بنیادوں پر اضلاع نہیں بنائے جا سکتے کیونکہ ہم سب کی پہلی پہچان پاکستان ہے۔پشین میں وزیراعلی بلوچستان نے جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشین وہ ضلع ہے جس کے بزرگوں نے ہمیشہ قائد اعظم کا ساتھ دیا ہے، یہاں کے عمائدین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ وفا کی ہے ۔تعلیم و صحت صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ، جو اسکول یہ کالج ٹیچر سرکار کی تنخواہ لے گا اور گھر پہ نہیں بیٹھ سکتا، وزیراعلی آپ سے وعدہ ہے کہ اگلی دفعہ جب آں گا تو ہر استاد اسکول میں ہوگا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نئے اضلاع اور ڈویژن انتظامی بنیادوں پر قائم ہونے چاہیے ، لسانی بنیادوں پر اضلاع نہیں بنائے جا سکتے کیونکہ ہم سب کی پہلی پہچان پاکستان ہے پشین کو علیحدہ ڈویژن بنانے اور تمام متعلقہ امور کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل کی جائے گی ۔وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پشین میں 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پشین ہای وے پر ریسکیو 1122 کا مرکز بھی قائم کیا جائے گا پشین میں بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس کی تعمیر پر بھی غور کیا جائے گا۔وزیراعلی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع میں ایک مڈل اسکول کو ہائی اسکول پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے لوکل گورنمنٹ کے نظام کو مضبوط کیا جائے گالوکل کونسلوں کے گرانٹ کو دو گناہ بڑھا دیا گیا ہے، وزیر اعلی نے پشین لوکل کونسل کے لیے 10 کروڑ کے گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔

Recent Posts

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

2 mins ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

8 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

9 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

12 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

13 mins ago

لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟

کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…

16 mins ago