کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے شہر میں 16 سے 19 اگست تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں بھی ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
اس سے قبل چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ہفتے شہر قائد میں درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 18 اگست یا اس کے بعد سے مون سون ہوا کا رخ سندھ کی جانب ہوسکتا ہے اور ہواؤں کے زیر اثر سندھ کے مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…