وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا ارشد ندیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے ذاتی حیثیت میں50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ضم اضلاع انٹر اکیڈمی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نوجوانوں میں ٹیلنٹ ابھر کر آ رہا ہے، ارشد ندیم کو 3 دن کیلئے دعوت دیں گے کہ وہ خیبرپختونخوا آکر ہمارے کھلاڑیوں کو بھی تربیت دیں۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ علی امین نے کہا کہ کھیل انسان کو فٹنس اور پاور دیتا ہے، بانی پی ٹی آئی سب سے بڑے کھلاڑی ہیں جو ڈٹے ہوئے ہیں اور مقابلہ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی نے ضم اضلاع انٹر اکیڈمی گیمز کے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں کیلئے مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے انعامات کا بھی اعلان کیا۔
ضم اضلاع انٹر اکیڈمی گیمز میں تین مختلف کیٹیگریز کے کھیلوں میں 400 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

1 min ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

7 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

17 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

42 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago