معروف یوٹیوبر لاپتا: کیا عون کھوسہ کو ’بِل بِل پاکستان‘ کا مزاحیہ ترانہ بنانے کی سزا ملی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یومِ آزادی کے موقع پر بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان عوام کے لیے ’بِل بِل پاکستان‘ کے نام سے گانا ریلیز کرنے والے معروف یو ٹیوبر اور آرٹسٹ عون علی کھوسہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر حراست میں لے لیا گیا۔
عون کھوسہ کے بھائی علی شیر کھوسہ نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آدھی رات کو نا معلوم مسلح افراد نے ان کے بھائی عون کھوسہ کو حراست میں لے لیا ہے، انہوں نے صارفین سے اپنے بھائی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں کیونکہ یہ ان کے خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
عون کھوسہ کو حراست میں لیے جانے کی خبر کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے حوالے سے پیروڈی نغمہ بنانا ان کا جرم بن گیا ہے اور انہیں اسی کی سزا دی گئی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ انہیں لگتا ہے کہ عون کھوسہ کے پیروڈی گانے کی وجہ سے انہیں نا معلوم افراد کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتنی شرم کی بات ہے کہ لوگوں سے طنز بھی برداشت نہیں ہوتا۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عون کھوسہ کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستانی عوام کو جینے دیں، ہماری اخلاقی اقدار اور جمہوریت کو مزید تباہ نہ کریں۔
اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عون کھوسہ اور تمام مغوی لوگوں کو رہا کیا جائے کیونکہ یہ ناقابل قبول اورغیر قانونی ہے۔
عمران افضل راجہ کا کہنا تھا کہ عون کھوسہ انتہائی شریف النفس اور اپنی حدود کے اندر کام کرنے والا آرٹسٹ ہے جس نے کبھی کسی کی تضحیک نہیں کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کو ان کے لطیف مزاح سے بھی مسئلہ ہے تو بہتر ہے پاکستان کی بجائے کسی افریقی ملک کو چن لیں کیونکہ عون کھوسہ کو غائب کرانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ نوشی گیلانی لکھتی ہیں کہ عون علی کھوسہ بھی لاپتہ کر دیئے گئے، نقاب پوش آئے اور ساتھ لے گئے۔
وجاہت سمیع نے کہا کہ عون علی کھوسہ کو بِل بِل پاکستان کا مزاحیہ ترانہ بنانے پر اغوا کیا گیا ہے کیونکہ اس ترانے میں عوام کو احساس دِلایا گیا ہے کہ ایسی آزادی کا کیا فائدہ جس میں آپ آزادی کے 77ویں سال تک بھی غربت اور بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یومِ آزادی کے موقع پر ریلیز کیا گیا عون کھوسہ کا گانا ’بل بل پاکستان‘ تیزی سے مقبول ہو رہا تھا تھا اور اسے عوام کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی تھی، صارفین کا کہنا تھا کہ عون چوہدری نے مزاحیہ کانٹینٹ کے ذریعے عوامی جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔

Recent Posts

حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد کرنے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…

3 mins ago

بی ایم سی واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج وشیلنگ کی تحقیقات کی جائے ،کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…

4 mins ago

پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…

7 mins ago

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…

10 mins ago

بلوچستان میں الیکشن نہیں، جس نے جتنا پیسہ لگایا وہ کامیاب ہو گیا، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…

11 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…

14 mins ago