اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید 9 مئی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد بھی ان کے ساتھ رابطے میں تھے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، عمران خان اور فیض حمید ’متعدد ذرائع‘ کے ذریعے رابطے میں تھے۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیکر کہا گیا ہے کہ دونوں شخصیات جیل نیٹ ورک اور بعض سیاستدانوں سمیت دیگر کے ذریعے رابطے میں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی گرفتاری بھی اسی وجہ سے عمل میں آئی ہے کیونکہ وہ بھی ان ’متعدد ذرائع‘ میں شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ریٹائرمنٹ کے بعد قابل اعتراض سرگرمیوں پر فوجی حکام نے ایک سے زیادہ مرتبہ خبردار کیا تھا لیکن وہ باز نہ آئے، وہ عمران خان کے ساتھ بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر رابطے میں تھے۔
دوسری جانب، عمران خان نے فیض حمید کی گرفتاری کے معاملے پر خود کو دور کرلیا ہے، منگل کو اڈیالہ جیل میں عمران خان نے اپنے وکلا سے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے، پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بعدازاں، عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے حوالے سے کہا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری خالصتاً فوج کا اندرونی معاملہ ہے اور پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
انتظار پنجوتھا نے مزید کہا کہ یہ واضح ہے کہ عمران خان کا جنرل فیض حمید سے کوئی سیاسی تعلق نہیں تھا، یہ جنرل باجوہ تھے جنہوں نے نواز شریف کے ساتھ معاہدہ کیا اور جنرل فیض کی جگہ لی۔
انتظار پنجوتھا نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تجویز دی تھی کہ اگر جنرل فیض کی گرفتاری کا تعلق 9 مئی کے واقعات سے ہے اور ان واقعات میں ان کا کوئی کردار ہے تو یہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے اچھا موقع ہوگا اور اس 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائے۔
اس سے ایک روز قبل، میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ فوج کے ایک طاقتور ادارہ ہے، جن کا اپنا ایک نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ادارے کے اندر ایسی کسی کارروائی پر سوال نہیں اٹھا سکتے۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو ٹاپ سٹی کیس میں تحویل میں لیتے ہوئے کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی جیل میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…