اسلام آباد: غیرملکی خاتون سے جنسی زیادتی کے واقعہ کا ڈراپ سین، حیران کن حقائق سامنے آگئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کے علاقے سے غیرملکی خاتون سے مبینہ جنسی تشدد کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، خاتون پر جنسی تشدد کے شواہد ملے اور نہ ہی وہ غیرملکی شہری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، خاتون پوٹھوہاری زبان بولتی ہے، بیلجیئم سفارت خانے نے بھی خاتون کے بیلیجیئم کی شہری ہونے کی تصدیق نہیں کی، خاتون کا طبی معائنہ بھی کروایا گیا، میڈیکل رپورٹ میں خاتون پر جنسی تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے کسی بھی ائیر پورٹ پر خاتون کی اندرون یا بیرون ملک آمد یا روانگی کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا، آج نادرا سے خاتون کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کروائی جائے گی جس کے بعد اس کی شناخت ممکن ہوسکے گی کیونکہ خاتون کے پاس کوئی بھی دستاویزی ثبوت موجود نہیں ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی ذہنی حالت بھی کچھ درست نہیں، اسے کس نے ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینکا، اس واقعہ کے پیچھے کیا محرکات تھے اور خاتون کا تعلق کہاں سے ہے، یہ سب حقائق معلوم کرنے کے لیے ایس ایس پی آپریشنز ارسلان جہانزیب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، اس واقعہ کی تحقیقات کے تمام عمل کی نگرانی اسلام آباد پولیس کی سینیئر کمانڈ خود کررہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش میں پیش رفت اور تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئے تھی کہ اسلام آباد میں بیلجیئم سے آئی خاتون کو نامعلوم افراد نے 5 روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور حالت خراب ہونے پر اسے ہاتھ پاؤں باندھ کر جی سکس کے علاقے میں پھینک گئے۔
گزشتہ روز پولیس کا کہنا تھا کہ ایک شہری نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی، تو معلوم ہوا زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون غیرملکی ہیں، سلوا نامی خاتون نے بتایا کہ حال ہی میں وہ پاکستان آئی تھی مگر جنسی بھیڑیوں کے ہتھے چڑھ گئی اور نامعلوم ملزمان اسے 5 روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس نے ‏متاثرہ خاتون کو گزشتہ روز میڈیکل چیک اپ کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا تھا۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

4 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

28 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

32 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

45 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

52 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

58 mins ago