پاکستان کا وہ علاقہ جہاں زبردست برفباری شروع ہو گئی مگر پاکستان کے کن شہروں میں سخت گرمی کی پیشنگوئی ہے؟ جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا وہ علاقہ جہاں زبردست برفباری شروع ہو گئی مگر پاکستان کے کن شہروں میں سخت گرمی کی پیشنگوئی ہے ؟ ۔۔۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے درجہ حرارت میں 13 اکتوبر کے بعد اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔ جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق 13 اکتوبر کے بعد شہر کے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ ٹرانزیشن پیریڈ (مون سون اور موسم سرما کا درمیانی دورانیہ) ہے تاہم بعدازاں موسم دوبارہ متوازن ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ اکتوبر میں شہر کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے جب کہ موسم سرما کی ابتداء ماہ نومبر کے وسط سے متوقع ہے ۔جس کے دوران ابتدا میں صبح و رات کے اوقات میں خنکی اور بعدازاں موسم بتدریج سرد ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،نمی کا تناسب 66 فیصدرہا۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان یے۔ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آج مطلع مکمل وجزوی ابر آلود رہے گا ،آئندہ چوبیس گھنٹے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
بابوسر ٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برفباری جاری ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق برفباری سے اب تک چھ انچ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے، انتہائی سرد موسم میں شاہراہ بابوسر ٹاپ پر چالیس سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پھنسے مسافروں اور سیاحوں کے ہمراہ خواتین، بچے اور بیمار بوڑھے بھی شامل تھے۔انتہائی سرد طوفانی برفانی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت نقظہ انجماد سے گر چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پھنس کر رہنے والے افراد کو تحصیل انتظامیہ نے رات گئے ریسکیو کر کے محفوظ مقام منتقل کیا۔کمشنر دیامر استور ڈویژن دلدار احمد ملک کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ موسم بہتر ہونے تک بابوسر روڈ پر سفر پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے، سیاح اور مسافر بابوسر روڈ پر سفر سے گریز کریں۔کمشنر دیامر استور ڈویژن کا مزید کہنا ہےکہ موسم بہتر ہونے تک سیاح اور مسافر شاہراہ قراقرم روڈ پر سفر کریں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

12 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

36 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

38 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

40 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

54 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago