(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں حکومتی جماعت کے ناراض ارکان نے سیکرٹری صوبائی اسمبلی کو وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ ، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والوں میں ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران، نصیب اللہ مری اور دیگر شامل تھے۔ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کے اکثریتی ارکان نے جام کمال خان کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، تحریک عدم اعتماد پر 14 ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں،اسپیکر بلوچستان جلد اسمبلی اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد ووٹنگ کیلئے ایوان میں پیش کریں۔ہمارا مشورہ ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خفت سے بچنے کیلئے خود ہی استعفا دے دیں۔ تحریک عدم اعتماد پیش ہو نے کے بعد بلوچستان کی سیاست میں گرمی آگئی ہے۔گورنرظہورآغا بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بلائے بغیر خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچ گئے ، ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان اہم شخصیات سے مشاورت کرکے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرینگے۔یہ بھی پڑھیں۔معروف پا پ گلو کارہ میڈونا کیو ں خودکشی کرنا چا ہتی تھیں۔۔بھید کھو ل دیا
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…