اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کی پاکستان کو مبارکباد


لاہور(قدرت روزنامہ)ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل دہلان نے چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن محمد اکرم ساہی کو خط لکھا ہے اور اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی . اپنے خط میں ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل دہلان نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی پورے ایشیاء میں تاریخی اہمیت کی حامل ہے .


انہوں نے کہا کہ اکرم ساہی نے کئی سال پہلے ارشد ندیم کی صلاحیتوں کو پرکھا اور اُسے سپورٹ کیا . جنرل دہلان کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ پاکستان اتھلیٹکس مزید کامیابیاں سمیٹے گی .

. .

متعلقہ خبریں