پنجاب
کرپشن ریفرنس؛ پرویز الٰہی کا احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
لاہور(قدرت روزنامہ) پرویز الٰہی نے کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نیب عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر پرویز الٰہی کے وکیل مختار رانجھا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی ہے۔
احتساب عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، عدالت ایک روزہ حاضری سے استثنا دینے کا حکم دے۔