پاکستان کا جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

لاہور/اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو دورہ یورپ کی دعوت دی ہے اور گورنر پنجاب نائب صدر یورپی پارلیمنٹ کی دعوت پر10 روزہ دورے کے لئے یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو جی ایس پی پلس کے معاملے پر اہم ٹاسک سونپا ہے، اور اس حوالے سے چوہدری محمدسرور یورپی یونین کینائب صدر، مانیٹرنگ کمیشن اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کو ابتک جی ایس پلس اسٹیٹس کی وجہ سے 24 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوچکا ہے، پاکستان دشمنوں قوتوں کے عزائم کو ناکا م بنایا جائے گا، جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کا معاملہ حل ہوجائے گا، افغانستان اور خطے میں امن کیلئے پاکستانی کردار بارے بھی یورپی اراکین کو حقائق بتائے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان صرف افغانستان ہی نہیں پوری دنیا میں امن کی بات کررہا ہے، بھارت کے اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کر نے کے عزائم کو یورپ میں بھی ناکام بنایا جائے گا۔

Recent Posts

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

8 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

18 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

20 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

42 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

44 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

46 mins ago