نیشنل اسٹیڈیم اَپ گریڈیشن کے بعد کیسا دیکھائی دے گا؟


کراچی (قدرت روزنامہ)نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی اَپ گریڈیشن کے بعد منظور شدہ نقشہ سامنے آگیا۔چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر ان دنوں نیشنل اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے جس میں تیزی آگئی ہے جبکہ منظور شدہ نقشہ بھی سامنے آیا ہے، جس کے مطابق زیر تعمیر نئی بلڈنگ میں کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم بھی بنایا جائے گا۔
پانچ منزلہ نئی بلڈنگ پرانے اسکور بورڈ کی بلڈنگ کی جگہ بنائی جارہی ہے جس میں دو انکلوژرز کو توڑ کر بلڈنگ میں شامل کیا گیا۔
پہلے مرحلے میں نئی بلڈنگ تعمیر ہوگی جس کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرلیا جائے گا، اس دوران کراچی میں تین ٹیسٹ میچز بھی شیڈول ہیں۔بنگلادیش کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بغیر شائقین کے ہوگا اور میچ ٹائمنگ کے دوران تعمیراتی کام روک دیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کی ٹیفلون کو نیا انداز دیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کو بھی گرا کر نئی بلڈنگ بنائی جائے گی۔

Recent Posts

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں…

7 mins ago

امریکی نائب صدر کے وائٹ ہاؤس پہنچنے کے امکانات کم کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وائٹ ہاؤس پر اپنی نگاہیں جماتے ہوئے کملا ہیرس ان نائب امریکی…

21 mins ago

امریکی انتخابات: جیت کے لیے کل کتنے الیکٹرول ووٹس درکار ہوتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اس وقت امریکی انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد…

44 mins ago

آئی پی پیز سے مذاکرات: عوام کو سستی بجلی کب ملے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے منگل کو سینیٹ…

59 mins ago

کیا واقعی ’سپر پرائم منسٹر‘ محسن نقوی ہی ہیں؟ شہباز شریف نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کابینہ کے اہم رکن وزیر داخلہ محسن…

1 hour ago

سولر پینلز مہنگے: 5 سے 12 کلوواٹ کے سولر سسٹم کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…

1 hour ago