ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’اسٹری2‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے اوپننگ ڈے پر ریکارڈ 44 کروڑ کا بزنس کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر یہ کسی بھی ہندی فلم کا سب سے بڑا اوپننگ ڈے بزنس ہے اور ’اسٹری2‘ نے بزنس تجزیہ کاروں کو حیران کردیا ہے۔
فلم کے سیکوئیل کے ساتھ شردھا، راجکمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی کی واپسی ہورہی ہے۔
’اسٹری1‘ کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اور فلم ہارر کے ساتھ کامیڈی بھی پیش کرتی ہے۔
’اسٹری2‘ کا ٹیزر رواں برس جون میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ فلم میں بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے بھی خصوصی انٹری دی ہے۔ یاد رہے کہ فلم کو دنیش وجان اور جیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…