پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کے مفادات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔شاہ محمود قریشی

دوشنبے(قدرت روزنامہ)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کے مفادات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے لیے تبدیلی کا مظہر منصوبہ ہے۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بات اپنے چینی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔اس ضمن میں وزارت خارجہ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات
میں سی پیک، باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وبا کے دوران بھی دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط اور تعلقات برقرار رہے۔ انہوں ںے کہا کہ چین و پاکستان کے تعلقات خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوش حالی کی بنیاد ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان تنازعہ کا سیاسی حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن و مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Recent Posts

سٹیٹ بینک نے معیشت کے بارے میں پریشان کن خبر سنا دی

کراچی (قدرت روزنامہ )مالی سال 24-2023 میں مسلسل3 ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہنے کے…

4 mins ago

آزادی مارچ کیس: اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر…

28 mins ago

بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں…

31 mins ago

طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ…

34 mins ago

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل…

37 mins ago

مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ…

1 hour ago