نواز شریف کو دیوار سے لگانے کے حوالے سے سب کچھ کیا گیا،اب بعض افراد کو نوازنے کیلئے قانون سازیاں کی جارہی ہیں، مولانا فضل الرحمن
انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو دیوار سے لگانے کے حوالے سے سب کچھ کیا گیا،اب بعض افراد کو نوازنے کے لئے قانون سازیاں کی جارہی ہیں،یہ قانون سازی ایک اچھی مثال نہیں . انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی قانون سازیاں ہوتی ہیں جس کے باعث بین الاقوامی دنیا میں ہماری عدالتوں کے فیصلے بطور نظیر بھی پیش نہیں کئے جاسکتے . انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کو توسیع پی ڈی ایم کے باعث نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ملی ہے، یہ حکومت ناجائز کے ساتھ نااہل اور نالائق ہے جو کچھ ڈلیور نہیں کرسکی . انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی نااہلی پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے،ہم سڑکوں پر آکر اسے آشکار نہ کرتے تو یہ کبھی تاریخ کا حصہ نہیں بنتی،دھاندلی کی پیداوار حکومت اگر ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے،حیرت ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو جرات ہورہی ہے کہ وہ ملک کو شفاف انتخابات کا قانون دے . انہوںنے کہاکہ ہماری سیاسی تاریخ میں کئی اکتوبر اور کئی جولائی آئے، اس حوالے سے ہماری قوم سخت جان ہے . انہوںنے نکہاکہ بارہ اکتوبر ملک میں آئین کی حکمرانی اور منتخب حکومت کو تسلیم نہ کرنا کیسے ملک سے وفاداری ہے،بلوچستان میں حکومت کے اپنے لوگوں کی بغاوت نے صورتحال گھمبیر کردی ہے، ظاھر ہے اپوزیشن اس سے فائدہ اٹھائے گی . .