نواز شریف کو دیوار سے لگانے کے حوالے سے سب کچھ کیا گیا،اب بعض افراد کو نوازنے کیلئے قانون سازیاں کی جارہی ہیں، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ نواز شریف کو دیوار سے لگانے کے حوالے سے سب کچھ کیا گیا،اب بعض افراد کو نوازنے کے لئے قانون سازیاں کی جارہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قانون کسی ایک فرد کے لئے نہیں بنایا جاتا تاہم صدارتی آرڈیننس لاکر اپنی سہولت کے لئے حکومت قانون سازی کررہی ہے۔
انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو دیوار سے لگانے کے حوالے سے سب کچھ کیا گیا،اب بعض افراد کو نوازنے کے لئے قانون سازیاں کی جارہی ہیں،یہ قانون سازی ایک اچھی مثال نہیں۔ انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی قانون سازیاں ہوتی ہیں جس کے باعث بین الاقوامی دنیا میں ہماری عدالتوں کے فیصلے بطور نظیر بھی پیش نہیں کئے جاسکتے۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کو توسیع پی ڈی ایم کے باعث نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ملی ہے، یہ حکومت ناجائز کے ساتھ نااہل اور نالائق ہے جو کچھ ڈلیور نہیں کرسکی۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی نااہلی پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے،ہم سڑکوں پر آکر اسے آشکار نہ کرتے تو یہ کبھی تاریخ کا حصہ نہیں بنتی،دھاندلی کی پیداوار حکومت اگر ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے،حیرت ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو جرات ہورہی ہے کہ وہ ملک کو شفاف انتخابات کا قانون دے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری سیاسی تاریخ میں کئی اکتوبر اور کئی جولائی آئے، اس حوالے سے ہماری قوم سخت جان ہے۔ انہوںنے نکہاکہ بارہ اکتوبر ملک میں آئین کی حکمرانی اور منتخب حکومت کو تسلیم نہ کرنا کیسے ملک سے وفاداری ہے،بلوچستان میں حکومت کے اپنے لوگوں کی بغاوت نے صورتحال گھمبیر کردی ہے، ظاھر ہے اپوزیشن اس سے فائدہ اٹھائے گی

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

1 hour ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago