صوبے کے 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر فراہم کرکے روزگار دیں گے، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں بے روزگاری کی شرح کم ہوگی۔ ضلعی سطح پر ٹاپ کرنے والے طلبہ کو بھی مواقع فراہم کرینگے بہت جلد لوگوں کو تبدیلی کے اثرات نظر آئیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سازشوں کا حصہ نہ بنیں ا خوت پروگرام لائے ہیں جس کے تحت نوجوانون کو بزنس ماڈلز دیں گے ،
یہ نوجوان ملک بھر میں کہیں بھی کسی بھی شعبے میں اپنا بزنس کرسکیں گے ،بلوچستان کے 30ہزار نوجوانوں کو ہنر فراہم کرکے انہیں بیرون ملک بھیجیں تاکہ وہ اپنے گھر، صوبے اور ملک کیلئے کام کریں۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرداربہادر خان ویمن یونیورسٹی میں میرٹ پر آنے والوں کو ہی بھرتی کریں گے ۔یہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ میرا وعدہ ہے کہ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں جو صرف کنٹریکٹ پر بھرتیاں ہو ں گی۔ کسی معاشرے کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
اس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن بارڈرز کو منیج کیاجائے یہ ہماراآئینی حق ہے تاہم مسائل پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔چمن کے لوگ ہمارے ہیں ہم ان کے ساتھ بات کرینگے ،چمن کے لوگوں کے پاسپورٹس کیلئے 9کروڑ روپے جاری ہوچکے ہیں ہم عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

Recent Posts

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی، رشتہ ختم ہونے کی وجہ کیا بنی؟

دبئی(قدرت روزنامہ) تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک…

1 min ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے…

4 mins ago

مولانا طارق جمیل کی بال لگواتے ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوالیے جس…

8 mins ago

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

12 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

32 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

46 mins ago