سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی نگرانی کا دعویٰ لیکن دراصل وہ ان دنوں کہاں ہیں؟ آپ بھی جانیے


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سابق انٹیلی جنس چیف فیض حمید کی گرفتاری کے بعد سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی نگرانی کا بھی سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستان میں موجود ہی نہیں، اس وجہ سے یہ دعویٰ بادی النظر میں درست معلوم نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی اخبار ’ روزنامہ جنگ ‘ میں چھپنے والے اپنے تجزیئے میں صحافی ’فاروق اقدس ‘ نےدعویٰ کیاتھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ جو ان دنوں راولپنڈی میں عسکری شخصیات کی ایک محفوظ اور سخت سیکیورٹی والے علاقے میں رہائش پذیر ہیں ،ان کی نقل وحرکت محدود اور ملاقاتوں پر اتنی سخت نگرانی ہے جس پر ملاقاتوں پر پابندی کا گمان بھی ہوتا ہے، اس تاثر اور ان اطلاعات کو اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے کہ ملک میں ہونے کے باوجود جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ طویل عرصے سے منظرعام پر نہیں آئے اور نہ ہی ان کی کوئی مصروفیات سامنے آئی ہیں۔
اب اس سلسلے میں روزنامہ “پاکستان” کو معلوم ہوا ہے کہ سابق آرمی چیف پاکستان میں موجود ہی نہیں،وہ ان دنوں دبئی میں موجود ہیں لہٰذا صحافی کا یہ دعویٰ بظاہر درست دکھائی نہیں دیتا جس میں سابق آرمی چیف کی سخت نگرانی ہونے کا مؤقف اپنایا گیا۔ مزید یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سابق آرمی چیف کی آئندہ چند دنوں میں وطن واپسی متوقع ہے ۔

Recent Posts

بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے بشری بی…

46 mins ago

وزیراعظم کی ٹیکس نظام کو موثر بنانے کے لیے ایف بی آر کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کی تعمیر نو کے لیے لائحہء عمل تشکیل…

48 mins ago

دلجیت دوسانجھ نے ہمیں عالمی بل بورڈز پر پہنچایا، کرینہ کپور خان کا خراج تحسین

ہم دلجیت دوسانجھ کے بہت بڑے فین ہیں اور یہ سب لوگ جانتے ہیں، اداکارہ…

1 hour ago

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی وائرل نازیبا ویڈیوز پر مشی خان کی تنقید

مشی خان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکرز اپنی فیملی اور ماحول کا خیال رکھیں…

1 hour ago

گجنی 2 کی ہندی اور تامل میں شوٹنگ ایک ساتھ ہوگی

عامر خان اور سوریہ دونوں ہی فلم کے ری میک کے طور پر کرنے کے…

2 hours ago

عمران خان نے فضل الرحمان کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، شعیب شاہین

عمران خان نے نئے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی تعیناتی پر نہیں بلکہ آئینی ترمیم…

2 hours ago