امارات جانے والے پاکستانیوں پر نئی شرائط لاگو


دبئی(قدرت روزنامہ)حالیہ عرصے میں مشرق وسطیٰ بالخصوص متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملازمت یا وزٹ ویزا پر آنے والے ایشیائی باشندوں کے لیے سخت پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ اب پاکستان میں حکام نے امارات آنے جانے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے پاس امارت میں ہوٹل میں قیام، مناسب رقم اور واپسی کا ٹکٹ جیسی بنیادی چیزیں نہیں ہوں گی تو انہیں ہوائی اڈوں سے واپس کردیا جائے گا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹریول انڈسٹری کے ایگزیکٹو نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ممالک سے وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں کے پاس درہم 3,000 فنڈز، واپسی کا ٹکٹ اور ہوٹل میں رہائش یا خاندان کے کسی فرد کے ساتھ رہائش کا ثبوت ہونا ضروری ہے اور جو لوگ ان معیارات کو پورا کرنے میں ناکام ہوئے تو انہیں امارات میں داخلے سے انکار کر دیا جائے گا اور ان کے آبائی ممالک کو واپس بھیج دیا جاتا ہے۔
دبئی میں پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے دبئی اور شمالی امارات کیلئے پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے امارات میں مقیم تمام 17 لاکھ پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ مقامی قوانین کی پابندی کریں اور ان کا احترام کریں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ متحدہ عرب امارات میں قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو خلاف ورزی پر جرمانے اور قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حسین محمد نے کہا کہ ہر پاکستانی ملک کا نمائندہ ہے، لوگ وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات آتے ہیں لیکن بعض وزٹ ویزے کی شرائط کو پورا نہیں کرتے، ہم نے ویزا کے مسئلے کو اجاگر کیا اور پاکستان میں ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی) اور ایئرپورٹ حکام اس پر کام کر رہے ہیں، جو لوگ بنیادی شرائط پوری نہیں کرتے انہیں ایئرپورٹ پر روک دیا جائے گا۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

9 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

35 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago