پشاور: نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں خاتون صحافی ہمشیرہ سمیت شدید زخمی


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی ثمینہ ناز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئی ہیں۔
پشاور کی دلہ زاک روڈ پر خاتون صحافی ثمینہ ناز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، گاڑی میں ثمینہ ناز کے ہمراہ ان کی والدہ اور بہن نہال تبسم سوار تھیں۔
قاتلانہ حملے میں صحافی ثمینہ ناز اور ان کی بہن شدید زخمی ہوگئی، جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق صحافی ثمینہ ناز کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ان کی ہمشیرہ نہال تبسم آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں، جبکہ ان کی والدہ حملے میں محفوظ رہیں۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی نہال تبسم خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی میں بطور اسسٹنٹ کام کرتی ہیں۔قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کردی گئی ہے۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

19 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

42 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

56 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

1 hour ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

2 hours ago