دالبندین سے 5 افراد کی کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد


چاغی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع چاغی میں پانچ افراد کی بجلی کے کھمبوں سے لٹکی ہوئی لاشیں ملی ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔مقتولین کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ افغان سکیورٹی فورسز کے سابق اہلکار تھے جنہیں ایک عسکریت پسند تنظیم نے اغوا کیا تھاحکام کے مطابق جمعے کی علی الصبح چاغی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر دالبندین میں پولیس تھانے سے تقریبا تین کلومیٹر دور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل علاقے سے مقامی لوگوں نے لاشیں ملنے کی اطلاع دیں۔جائے وقوعہ پر موجود ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالحکیم مینگل نے بتایا کہ پولیس موقعے پر پہنچی تو گولیوں سے چھلنی پانچ لاشیں تین مختلف کھمبوں سے لٹکی ہوئی ملیں ان کے ہاتھ پیچھے باندھ کر گلے میں رسی ڈالی گئی تھی انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے دالبندین کے پرنس فہد بن سلطان ہسپتال پہنچا دی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر کے مطابق لاشوں کے ساتھ کوئی شناختی دستاویز نہیں ملی۔ نادرا سے مقتولین کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کی درخواست کی گئی ہے۔ان کے بقول پولیس اور لیویز کے پاس کسی کی گمشدگی کی کوئی شکایت درج نہیں۔چاغی کے ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی حسین لہڑی نے انتخاب کو بتایا کہ پانچوں افراد کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ان کے بقول لاشیں کئی گھنٹے پرانی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ انہیں کہیں اور قتل کیا گیا اور پھر لاشیں رات کو یہاں لاکر لٹکائی گئیں۔ اب تک لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم پانچوں افراد غیرمقامی اور افغان شہری معلوم ہوتے ہیں۔ایس ایس پی حسین لہڑی نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ لاشیں ان افراد کی ہے جو ہمسایہ ملک میں سرگرم عسکریت پسند مذہبی تنظیم جیش العدل کی قید میں تھے۔ تنظیم نے ان پر اپنے ساتھیوں کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے کچھ عرصہ قبل ان کی اعترافی بیانات پر مبنی ویڈیو جاری کی تھی۔بلوچی، فارسی اور پشتو زبان میں ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں چھ افراد کو دکھایا گیا تھا جن میں سے پانچ نے اپنا تعلق چاغی سے متصل افغانستان کے صوبہ ہلمند سے بتایا تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اشرف غنی کی سابق افغان حکومت کے دور میں افغان سکیورٹی فورسز کا حصہ رہ چکے ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق لگ تو ایسا رہا ہے کہ یہ لاشیں ان افغان باشندوں کی ہیں لیکن اب تک چاغی کی انتظامیہ اور پولیس سے لواحقین سمیت کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلوچستان کے ضلع چاغی کی سرحدیں ہمسایہ ملک افغانستان اور ایران دونوں سے ملتی ہیں۔ یہاں بلوچ قبائل اور افغان باشندوں کے علاوہ بڑی تعداد میں ایسے افراد بھی مقیم ہیں جن کے پاس ایران کی دوہری شہریت ہیں۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

18 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

20 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

23 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

42 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

45 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

50 mins ago