کوہلو میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب، چھت، دیواریں گرنے سے متعدد افراد زخمی


کوہلو(قدرت روزنامہ)گزشتہ شام کو ہونے والے شدید بارشوں سے شہر کے وسطی علاقوں میں برساتی نالے سیلابی ریلوں کی شکل اختیار کرگئے لیویز حکام کے مطابق ماڈل ٹان ، پیپلز کالونی اور محبت آباد کے رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہوا ہے میونسپل کمیٹی ،لیویز کیو آر ایف اور پولیس کی امدادی ٹیموں نے شہری آبادی کو محفوظ رکھنے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں مشینری کے ذریعے برساتی نالوں کے راہ میں روکاوٹوں کو فوری ہٹایا گیااور واٹر پمپ کے ذریعے گھروں میں جمع پانی کو نکالنے کا سلسلہ جاری شروع کیا بارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 2 کم سن بچے زخمی ہوئے ہیں لیویز حکام کے مطابق شدید بارش اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے کوہلو سبی شاہراہ آمدورفت کے لئے بندہے تحصیل ماوند میں جاری تیز بارش کے باعث سوناری و دیگر مختلف مقامات پر کوہلو تا سبی رابطہ سٹرک منقطع ہے گرانڈوڈھ، سوناری و دیگر مختلف مقامات پر سیلابی ریلے روڈ بہا کر لے گیا کوہلو تا سبی قومی شاہراہ پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے لیویز حکام نے بتایا کہ شاہراہ نقل و حرکت کے لئے مکمل طور پر بند ہے، شہری 48 گھنٹوں تک شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں

Recent Posts

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

1 min ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

10 mins ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار…

19 mins ago

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

54 mins ago

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

1 hour ago

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

1 hour ago