خاران ، چور گھر سے لاکھوں مالیت کا سونا ، نقدی سمیت خواتین کے بلوچی کپڑے لوٹ کر فرار ہو گئے


خاران(قدرت روزنامہ)خاران میں چوروں نے بلوچی اور شرعی روایات کو پامال کرکے خواتین کی بلوچی کپڑے بھی لے گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ بھتہ خوری میں مصروف ذرائع کے مطابق عماد اللہ گرگناڑی نامی شخص کے گھر میں گُھس کر چوروں نے خواتین کی بلوچی کپڑوں سونا فریج نقدی و دیگر قیتمی اشیاء کا مکمل صفایا کردیا واقعہ کی ایف ایف آر تھانے میں درج کردی گئی،خاران کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور ایم پی اے خاران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عرصہ دراز سے ضلعی انتظامیہ کی غُفلت اور لاپرواہی کے سبب شہر اور گردنواح میں چوری کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ایرانی ڈیزل اسمگلنگ میں ملوث اور بھتہ خوری میں مصروف عمل ہے جس کے سبب چوروں کو مکمل چھوٹ حاصل ہوئی ہے اور وہ خاران شہر کے کنٹرول سنبھال چکے ہیں کیونکہ اب تک ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے کے سبب کوئی بھی چور گرفتار نہیں ہوسکا ہے اور نہیں علاقے میں اغواء برائے تعاون کا سلسلہ رُک سکا ہے خاران کے کاروباری شخصیت مغوی مختیار مینگل گزشتہ ایک مہینے سے اغواء کاروں کے ہاتھوں یرغمال ہے ضلعی انتظامیہ نے اب تک اُنکی بازیابی کیلئے کوئی بھی ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھایا ہے جس سے علاقے میں شدید تشویش پائی جارہی ہے خاران کے عوامی حلقوں نے مزید کہاکہ اگر ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ نہیں کیاگیا تو خاران کے حالات مزید خراب سے خراب تر ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعلیٰ اور ایم پی اے خاران پر عائد ہوگی کیونکہ علاقے میں آئے روز چوری ڈکیتی خواتین کی حراسانگی اغواء برائے تعاون کے واقعات سے شہری تنگ آچکے ہیں علاقے کے امن و امان کی بہتری کیلئے آئندہ احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago