کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ رواں سال اب تک صوبے میں 5 افراد کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔ایم ایس فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر علی احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ شب 42 سال محمد اقبال نامی شخص کو فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جن کے ٹیسٹ رات کو ہی لئے گئے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ مریض کا کانگو سے بچا وکے اعلاج کا آغاز کردیا گیا تھا اورآج صبح موصول ہونے والی رپورٹس میں نتائج مثبت آئے تھے تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث مریض آج نماز جمعہ کے وقت دم توڑ گیا۔ مریض کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کانگو وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں رواں سال 21 مریضوں میں کانگو کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…
لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…