پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال میں زرعی پانی کی چوری، وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے لیا


ڈیرہ مرادجمالی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے پٹ فیڈرکینال کھیرتھر کینال بیرون میں زرعی پانی چوری کرکے غیر قانونی طریقے سے چاول کی فصل کاشت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف انجنیئر کو زمینی علاقے جاننے کےلیئے نصیرآباد جعفرآباد روانہ کردیا گیا پٹ فیڈرکینال کھیرتھر کینال بیرون میں زرعی پانی چوری اور فصلات کی کاشت کے شواہد ملے تو سپرنٹینڈنٹگ انجینیئر دونوں کینالوں کے ایکس ای این معطل کرکے محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی تحقیقاتی ٹیم نصیرآباد پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق پٹ فیڈرکینال کھیرتھر کینال کے اندرون کے ٹیل کے کسان زمیندار زرعی پانی کی عدم فراہمی کی شکایات کر رہے تھے جس کا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے نوٹس لیتے ہوئے زمینی حقائق جاننے کےلئے محکمہ آبپاشی کی ماہرین کی ٹیم چیف انجنیئر مجید اصغر کی قیادت میں علاقے میں روانہ کردی ہے بھیجی گئی ٹیم علاقے میں پہنچ گئی ہے پٹ فیڈرکینال کھیرتھر کینال بیرون میں پانی چوری غیر قانونی فصلات کی کاشت کاری کی رپورٹ وزیراعلی بلوچستان کو دے گی ذرائع کے مطابق زرعی پانی چوری کے شواہد ملنے پر سپرنٹینڈنٹگ انجینیئر دونوں کینالوں کے ایکس ای این ایس ڈی اوز سب انجنیئروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ٹیم کے نصیرآباد پہنچنے پر ایری یگیشن کے آفیسران پانی چور زمینداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے واضع رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے پٹ فیڈرکینال کھیرتھر کینال بیرون میں زرعی پانی کی چوری کی روکنے کے احکامات دے چکی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago