گورنر اور وزیراعلیٰ کی ملاقات، صوبے کی ترقی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کے روز گورنر ہاﺅس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، متعدد صوبائی وزرائ، اراکین صوبائی اسمبلی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان سمیت کئی صوبائی سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سرکاری یونیورسٹیوں کو مالی بحرانوں سے نکالنے، عوام کے حقوق و اختیارات میں اضافہ کرنے، کرپشن سے پاک معاشرہ کو تشکیل دینے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات کو عام آدمی تک پہنچانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یونیورسٹیز ہمارے مستقبل کے اثاثے ہیں، ان کو مالی بحران سے نکالنے اور کرپشن سے مکمل طور پر پاک کرنے کیلئے شعوری کاوشیں کی جا رہی ہیں. ایک سوال کے جواب میں گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو نئی انسانی ضروریات پورا کرنے کیلئے ان میں موجود ماہرین و محققین کے علم و تجربہ سے استفادہ کرنا ہوگا اور واضح کیا میرٹ کی پاسداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ معاشی اور معاشرتی ترقی و خوشحالی کے عمل کو تیز کرنے میں وژن کے اشتراک کو بہت اہمیت حاصل ہے، اپنے صوبے کے تمام شہریوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے سیاسی وابستگی کے ساتھ ہم دستیاب ذرائع اور مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ آئندہ بھی ہماری مشاورت جاری رہیگی، بامعنی تبدیلی لانے اور ہمارے صوبے کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے. دونوں رہنما¶ں نے صوبے کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو وقت کے جدید تقاضوں کے مطابق بنانے اور یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…

1 min ago

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

5 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

10 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

15 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار

دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…

15 mins ago

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

20 mins ago