کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سٹوڈنٹس الائنس اسد اللہ ، لائبہ بلوچ، وکیل عادل نے کہا ہے کہ مختلف طلباءتنظیمیں پی ایم ڈی سی کی غلط پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کہ رجسٹریشن فیس میں اضافہ واپس لیا جائے اور نصیر آباد میڈیکل کالج کو فعال بناکر ٹیسٹ کے بعد بک لیٹ اپلوڈ کیا جائے ہمارے تمام جائز مطالبات ہیں جن پر تا حال متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہمارا پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شاہینہ بلوچ ، ایاز کاکڑ، حبیب شیرانی سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی طلباءتنظیمیں گزشتہ کئی ہفتوں سے سراپا احتجاج ہیں اور پی ایم ڈی سی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کرچکے ہیں اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کی تا حال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہمارا مطالبہ ہے کہ رجسٹریشن فیس میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے اور صوبے میں میڈیکل طلباءکی سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…