علی امین گنڈاپور اور شکیل خان کی واٹس ایپ گروپ میں شدید تلخ کلامی، ایک دوسرے پر کرپشن کے سنگین الزامات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور برطرف صوبائی وزیر شکیل خان کے درمیان واٹس ایپ گروپ پر شدید تلخ کلامی ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی گزشہ رات ایک بجے کے قریب پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ میں ہوئی، واٹس ایپ گروپ میں ایک گھنٹے تک تلخ جملوں کا تبادلہ جاری رہا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور شکیل خان نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزمات لگائے، شکیل خان نے وزیراعلیٰ کو بااختیار نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا۔ تلخ کلامی کے دوران شکیل خان نے واٹس گروپ میں ہی وزیراعلیٰ کے پی کو استعفی دیا، جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ میں نے پہلے ہی سے آپ کو فارغ کردیا ہے۔
دیگر وزرا اور اراکین اسمبلی کی مداخلت پر دونوں نے واٹس ایپ گروپ سے مسیجز ڈیلیٹ کر دیے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے بنائی گئی گڈ گورننس کمیٹی نے شکیل خان کی کارکردگی پر انہیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کمیٹی کی سفارش پر شکیل خان سے وزارت واپس لیکر گورنر کو سمری بھیجی تھی جسے انہوں نے منظور کرلیا۔ اس حوالے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا شکیل خان کو خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر وزارت سے ہٹایا گیا، انہیں ہٹانے کی سمری پر دستخط کرکے آئینی اور قانونی تقاضا پورا کیا۔
سابق صوبائی وزیر شکیل خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں لگتا نہیں کہ ہماری حکومت ہے۔ پہلے پرویز خٹک اور محمود خان کے کارناموں کو بھی بے نقاب کیا تھا، پہلے بھی مجھے وزارت سے نکالا گیا تھا، وقت نے ثابت کیا کہ کون سچا اور کون جھوٹا تھا۔
شکیل خان نے کہا کہ ہم صوبے میں ایک سیکریٹری تک تبدیل نہیں کر سکتے، نہ کوئی سیکریٹری کام کر رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے گڈ گورننس کمیٹی میں ایم این اے جنید اکبر خان کو بھی شامل کیا مگر لابی نے جنید اکبر کو کمیٹی سے نکلوا دیا اور اپنی مرضی کی کمیٹی بنا کر بانی پی ٹی آئی کو سب او کے کی رپورٹ دے دی گئی۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

1 min ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

24 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

28 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

41 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

47 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

54 mins ago