حمزہ علی عباسی اور احد رضا میر نے ہانیہ عامر کیلئے کیا قربانی دی تھی؟

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے متعلق اداکار حمزہ علی عباسی اور احد رضا میر کی جانب سے دلچسپ انکشافات کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں انٹرٹینمنٹ سے متعلق ڈھیر سارا مواد موجود ہوتا ہے وہیں شائقین کے لیے دلوں میں گھر کرنے والے فنکاروں سے متعلق دلچسپ حقائق بھی منظرِ عام پر رہتے ہیں جن سے متعلق ہر کوئی جاننا چاہتا ہے۔

 

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

ایک انٹرویو سے لیے گئے چھوٹے سے کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی وی و فلم کی ہر دلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر ایک ٹاک شو میں اپنے ساتھی اداکار احد رضا میر اور حمزہ علی عباسی کے ساتھ موجود ہیں۔

نیمل خاور خان حمزہ علی عباسی کے خیالات سے متاثر

اس دوران شو کی میزبان صنم جنگ سے مخاطب ہوتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ عوام کو اپنا دُکھڑا سنانا چاہتے ہیں کہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیے انہیں بد قسمتی سے شیو کروانی پڑی تھی تا کہ وہ ہانیہ عامر کے ہم عمر دِکھ سکیں، ورنہ داڑھی ہونے کے سبب وہ ہانیہ عامر سے بڑے لگتے تھے۔

حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ ’انہوں نے دل پر پتھر رکھ کر اپنی شیو کروائی تھی، اگر ہانیہ عامر تھوڑی سی بڑی ہوتیں تو اُنہیں شیو نہیں کرانی پڑتی ۔‘

اس دوران شو کی میزبان صنم جنگ نے احد رضا میر سے سوال کیا کہ انہوں نے بھی ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیے کوئی قربانی دی تھی ؟

ہانیہ عامر کا ٹرول کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

جس کا جواب دیتے ہوئے احد رضا میر نے بتایا کہ ’انہوں نے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنے بال کٹوائے تھے، اُن کے بال کافی بڑے اور گُھنگریالے تھے۔‘

Recent Posts

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

26 mins ago

’امید ہار چکا تھا‘، فلمی کیریئر سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے امیتابھ بچن نے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کون بنے گا کروڑ پتی کی تازہ ترین قسط میں بالی ووڈ…

40 mins ago

کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک…

54 mins ago

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

1 hour ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

1 hour ago

اینکر کی تمام کوششیں رائیگاں، سیف علی خان نے کس فرد کو اپنا پسندیدہ سیاستدان بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر…

2 hours ago