بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کیلیے معمولی کمی کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک کے لیے معمولی کمی کا امکان ہے۔
ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 31 پیسے کمی کی درخواست دائر نیپرا میں دائر کردی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی۔
سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا اتھارٹی کو دی گئی ہے، جس پر نیپرا 28 اگست کو سماعت کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹس تک کے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے جو 2 ماہ کے لیے ہوگا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مہنگائی اور زائد بجلی کے بلوں پر عوام کے کرب کا اندازہ ہے ان سب کا ذمے دار عمران خان حکومت ہے، آئی ایم ایف کو واپس لانے والے چہرے ہم نہیں جیل میں بیٹھے لوگ ہیں۔

Recent Posts

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

1 min ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

6 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

6 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

14 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…

15 mins ago

اداکارہ لائبہ خان نے شوبز چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اپنی اداکاری سے سب کے دلوں کو جیتنے والی اداکارہ لائبہ خان…

17 mins ago