عدالت نے کیس میں استغاثہ کے گواہوں کو بھی طلب کر رکھا تھا . عدالت نے نیب کے گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کے لیے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی . نون لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے امجد پرویز ایڈووکیٹ بھی نیب کے گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیے پیش ہوئے . دورانِ سماعت خواجہ برادران کی جانب سے استدعا کی گئی کہ لیگی رہنما پرویز ملک کے جنازے میں شرکت کے لیے جلد جانے کی اجازت دی جائے . خواجہ برادران نے عدالت کو بتایا کہ ان کی عدم موجودگی میں پراسیکیوشن کے بیانات قلم بند کیئے جانے پر کوئی اعتراض نہیں . عدالت نے خواجہ برادران کی حاضری لگا کر جانے کی استدعا منظور کر لی . خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی واضح رہے کہ نیب کی جانب سے ریفرنس میں خواجہ برادران سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے . ملزمان میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، عمر ضیاء، ندیم ضیاء اور فرحان علی شامل ہیں . نیب کے ریفرنس میں پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے . . .
(قدرت روزنامہ)لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت کے دوران خواجہ برادران سعد رفیق اور سلمان رفیق کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت د ےدی .
لاہور کی احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت کی جس کے دوران خواجہ برادران پیش ہوئے .
متعلقہ خبریں