(قدرت روزنامہ)لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت کے دوران خواجہ برادران سعد رفیق اور سلمان رفیق کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت د ےدی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت کی جس کے دوران خواجہ برادران پیش ہوئے۔
عدالت نے کیس میں استغاثہ کے گواہوں کو بھی طلب کر رکھا تھا۔
عدالت نے نیب کے گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کے لیے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔
نون لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے
امجد پرویز ایڈووکیٹ بھی نیب کے گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیے پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت خواجہ برادران کی جانب سے استدعا کی گئی کہ لیگی رہنما پرویز ملک کے جنازے میں شرکت کے لیے جلد جانے کی اجازت دی جائے۔
خواجہ برادران نے عدالت کو بتایا کہ ان کی عدم موجودگی میں پراسیکیوشن کے بیانات قلم بند کیئے جانے پر کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے خواجہ برادران کی حاضری لگا کر جانے کی استدعا منظور کر لی۔
خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے ریفرنس میں خواجہ برادران سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
ملزمان میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، عمر ضیاء، ندیم ضیاء اور فرحان علی شامل ہیں۔
نیب کے ریفرنس میں پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…