راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان کی مبینہ سہولتکاری پر تحویل میں لیے گئے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل گھر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ طور پر سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لیے گئے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال گھر پہنچ گئے۔
سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو 13اگست کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر اقبال جمعہ کی سہ پہر اچانک اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائش گاہ پہنچے۔ ظفر اقبال کے گھر پہنچنے پرلاپتا اسسٹنٹ ناظم شاہ کی فیملی نے بھی ملاقات کی۔
ظفر اقبال نے فیملی سے ملاقات میں ناظم شاہ کے بارے لاعلمی کا اظہارکیا۔
دوسری جانب سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ بھی گھر پہنچ گئے اور انہوں نے حساس اداروں کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی تردید کی ہے۔
مرزا شاہد سلیم بیگ نے گھر پہنچنے کے بعد ایک وڈیو بنا کر شیئر کی جس میں ٹی وی پر اُن کے حراست میں لیے جانے کی خبر چل رہی تھی۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے ہی گھر میں اپنی گرفتاری کی خبر چائے کی چسکی لیتے ہوئے سُن رہا ہوں، اسے زرد صحافت کہتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کے اداکار اور میزبان شہریار منور آئندہ ماہ دسمبر 2024…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق اہم دستاویز دستخط کرکے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ…
پشاور: پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور خواجہ…