میری زبان پھسل گئی تھی؛ آغا، حنا کی طلاق سے متعلق بیان پر مدیحہ نقوی کا یوٹرن


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق کرنے کے بعد اب بیان سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد نے مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی، جہاں ان دونوں اداکاراؤں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔
میزبان مدیحہ نقوی نے شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران انکشاف کیا تھا کہ آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق ہوچکی ہے اور فی الحال! دونوں ہی تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔
مدیحہ نقوی کی اس تصدیق کے بعد، اُن کے شو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا، حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق کی خبر سرخیوں کی زینت بن گئی تھی لیکن اب میزبان اپنے بیان سے مُکر گئی ہیں۔
میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں معروف سوشل میڈیا پیج کی پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ مدیحہ نقوی نے آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی ہے۔
مدیحہ نقوی نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی جوڑے کے درمیان طلاق کی تصدیق کرنے والی میں کون ہوتی ہوں؟ اُنہوں نے کہا کہ میرے مارننگ شو میں اداکاراؤں کے درمیان ایک گیم کھیلا جارہا تھا اور اس دوران میری زبان پھسل گئی تھی، مجھے سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے تھا۔
میزبان نے کہا کہ میرے سامعین جانتے ہیں کہ میں کبھی بھی کسی کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسی باتیں نہیں کرتی۔مدیحہ نقوی نے مزید کہا کہ میں حنا الطاف اور آغا علی کی جوڑی کو بہت پسند کرتی ہوں، میں ان دو خوبصورت انسانوں کو تکلیف پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دنوں میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
سال 2022 میں حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس پر جوڑے نے اپریل 2022 میں افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی۔

Recent Posts

آئینی ترامیم، پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کیلیے بلائے جانے والے قومی اسمبلی…

21 mins ago

امتحانات میں پاس ہونے کا نیا گریڈنگ سسٹم متعارف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزارت تعلیم نے ملک نے امتحانات میں پاس ہونے کا نیا…

28 mins ago

مسودوں سے متعلق تجاویز پر مشاورت جلد مکمل ہو جائے گی، شیری رحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سنیٹر اور پارلیمان کی خصوصی کمیٹی…

37 mins ago

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی کراچی…

1 hour ago

عمران ہاشمی سے اختلافات ’’جوانی کی نادانی‘‘ تھی، ملیکہ شراوت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ میں رومانوی اور بولڈ کردار کرنے والی فلمی جوڑی ملیکہ شراوت اور…

1 hour ago

آئینی ترامیم پرپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم، پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے شرکت نہیں کی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی ترامیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا اجلاس…

2 hours ago