حمزہ علی اور احد رضا میر کو ہانیہ مرزا کیساتھ کام کرنا مہنگا پڑ گیا۔۔۔۔دلچسپ انکشافات

(قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے  بارے میں اداکار حمزہ علی عباسی اور احد رضا میر کی جانب سے دلچسپ انکشافات کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں انٹرٹینمنٹ سے متعلق ڈھیر سارا مواد موجود ہوتا ہے وہیں شائقین کے لیے دلوں میں گھر کرنے والے فنکاروں سے متعلق دلچسپ حقائق بھی منظرِ عام پر رہتے ہیں جن سے متعلق ہر کوئی جاننا چاہتا ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

ایک انٹرویو سے لیے گئے چھوٹے سے کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی وی و فلم کی ہر دلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر ایک ٹاک شو میں  اپنے ساتھی اداکار احد رضا میر اور حمزہ علی عباسی کے ساتھ موجود ہیں۔

اس دوران شو کی میزبان صنم جنگ سے مخاطب ہوتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ عوام کو اپنا دُکھڑا سنانا چاہتے ہیں کہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیے انہیں بد قسمتی سے شیو کروانی پڑی تھی تا کہ وہ ہانیہ عامر کے ہم عمر دِکھ سکیں، ورنہ داڑھی ہونے کے سبب وہ ہانیہ عامر سے بڑے لگتے تھے۔

حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ ’انہوں نے دل پر پتھر رکھ کر اپنی شیو کروائی تھی، اگر ہانیہ عامر تھوڑی سی بڑی ہوتیں تو اُنہیں شیو نہیں کرانی پڑتی ۔‘

اس دوران شو کی میزبان صنم جنگ نے احد رضا میر سے سوال کیا کہ انہوں نے بھی ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیے کوئی قربانی دی تھی ؟

جس کا جواب دیتے ہوئے احد رضا میر نے بتایا کہ ’انہوں نے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنے بال کٹوائے تھے، اُن کے بال کافی بڑے اور گُھنگریالے تھے۔‘

Recent Posts

اتفاق رائے نہ ہوا تو آئینی ترمیم میں ملٹری کورٹس والی شق سے پیچھے ہٹ جائیں گے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ رانا…

2 mins ago

پاکستان میں جیپ اور وین کی فروخت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی فروخت میں جاری مالی…

10 mins ago

معاشرے میں مایوسی پھیلانے والوں کو اجتماعی کوششوں سے شکست ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

16 mins ago

سیکیورٹی خدشات : راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبائی محکمہ داخلہ کی شفارش پر راولپنڈی ڈویژن میں…

23 mins ago

سندھ کے خلاف بلوچستان کی شکایت: رانا ثنااللہ خان نے حل تجویز کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیربرائے بین الصوبائی رابطہ و عو امی امور رانا ثنااللہ…

33 mins ago

بلوچستان: ٹرین سروس 11 اکتوبر سے بحال ہوجائے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سروس 11…

42 mins ago