پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کارکنان کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے، میرا کرم بنگلزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی رہنما میر محمد اکرم بنگلزئی نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے تحت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ کو سول سیکرٹریٹ بلوچستان میں دفتر فراہم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پارٹی کارکنان اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں اپنے کارکنان کے حقوق اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ سے سرگرم رہی ہے اور سید اقبال شاہ جیسے سینئر رہنما کی موجودگی سول سیکرٹریٹ میں اس سلسلے میں مزید معاون ثابت ہوگی سید اقبال شاہ نے پارٹی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور ان کی رہنمائی میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں مضبوط ہوئی ہے۔ بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کارکنان کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے۔ اس اقدام سے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور جیالوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم میسر آئے گا اور سید اقبال شاہ کی قیادت میں ان کی شکایات اور مسائل کا جلد از جلد ازالہ ممکن ہوگا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور پارٹی قیادت کے اس اقدام سے پارٹی کارکنان کا مورال بلند ہوگا اور انہیں یہ اعتماد حاصل ہوگا کہ پارٹی ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ یہ دفتر کارکنان کے مسائل کے حل کے لیے ایک مرکزی جگہ فراہم کرے گا، جہاں سے وہ اپنی شکایات اور مسائل کو براہ راست سامنے رکھ سکیں گے۔ سید اقبال شاہ کی سربراہی میں پارٹی کارکنان کے مسائل کا حل تیزی سے ممکن ہوگا اور ان کی خدمات سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی بلو چستان کی قیادت اور کارکنان مل کر صوبے میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

21 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

34 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

41 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

50 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago