قلات، طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب ،ہسپتال میں بھی بارش کا پانی داخل


قلات(قدرت روزنامہ)قلات شہر و گردونواح و دیہی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش، سیلابی ریلوں کی آمد، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کا پانی گھروں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل، عوام کو مشکلات کا سامنا، سیلابی ریلوں سے قلات کے مختلف دیہی علاقوں کی سڑکیں بہہ گئیں ،قلات سے مختلف دیہی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع، تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام کو قلات شہر و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار و طوفانی بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ندی نالوں میں طغیانی آگئی مختلف ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ کئی دیہی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے دوسری جانب مختلف گھروں میں بارش کا پانی داخل جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بھی بارش کا پانی داخل ہونے سے اسپتال اسٹاف اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Recent Posts

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

14 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

23 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

26 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

3 hours ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

3 hours ago