(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز نے گزشتہ ماہ گورننگ کونسل میں پیش کردہ پی سی بی کی پیشکش کو قبول کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر پی سی بی نے چھ فرنچائزز کو مندرجہ ذیل پیشکش کی تھی، کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 5 اور 6 کے لئےٹیم مالکان کو کوویڈ 19 ریلیف فراہم کرے گا۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے بیسویں ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو میں ان کے شیئرز میں اضافہ کرنا ہوگا، ٹیموں کے ساتھ معاہدے تک ڈالر کا ریٹ بھی 171 روپے مقرر کر دیا گیا۔
فرنچائز مالکان کا مشترکہ اعلامیہ میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل ہم سب کے دل کے بہت قریب ہے، سال 2016 کے بعد سے ہم نے اسے آج اس مقام پر پہنچانے کے لیے بہت محنت کی ہے، پی سی بی کی پیشکش کو قبول کرنا اس امر کی تصدیق ہے کہ ہم ایس ایل کو ایک بڑی اور بہتر لیگ بنانے کے لیے پرعزم ہیں ایسی لیگ جہاں بہترین کھلاڑی حصہ لیں۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان ان حل طلب معاملات کی وجہ سے برینڈ کی ساکھ متاثر ہورہی تھی، خوشی ہے کہ یہ تمام معاملات بالآخر حل ہوچکے ہیں فرنچائز مالکان کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…