لسبیلہ کھرڑی کے پہاڑوں میں جیپ ریلی کا انعقاد، خواتین سمیت 36 سے زائد ڈرائیور شریک ہونگے


لسبیلہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے پہاڑی علاقے کھرڑی میں جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے،اس ریلی کو ‘لسبیلہ ایکسٹریم آف روڈ ریلی’ کا نام دیا گیا ہے,پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک منفرد اور انتہائی مشکل ترین ٹریک کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں گاڑیاں پہاڑی علاقہ،پانی سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب بڑھے گی،ریلی کے انعقاد کے لیے کھرڑی کے پہاڑوں کے بیچ سے مشکل ترین 22 کلومیٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے۔لسبیلہ ایکسٹریم آف روڈ ریلی میں ملک کے نامور ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔ ریس میں حصہ لینے والے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ یہ ٹریک عبور کرنا بہت ہی مشکل ہے،ٹریک منفرد، مشکل اور تھوڑا خطرناک بھی ہے۔دور دراز خوبصورت پہاڑی علاقوں میں ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جانا بہترین اقدام ہے۔امید ہے کہ مستقبل میں ہمیں مزید ایسی جیپ ریسز خوبصورت علاقے کھرڑی میں ہی دیکھنے کو ملیں گی۔لسبیلہ میں منعقدہ اس منفرد جیپ ریلی میں 36 سے زائد ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایات پر…

9 mins ago

9 مئی مقدمات؛ جے آئی ٹی تفتیش میں فواد چوہدری، علیمہ اور عظمیٰ خان قصوروار قرار

ایک روزہ حاضری معافی آخری بار منظور کررہا ہوں، آئندہ ملزمان عدالت میں پیش ہوں،…

14 mins ago

ایک روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ایک روزکمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا۔ صرافہ ڈیلرز…

20 mins ago

پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کا معاملہ حل،نئے جدید پرنٹرز کی انسٹالیشن

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر…

22 mins ago

تحریک انتشار صرف این آر او کے لیے ملکی امن کو داؤ پر لگا رہی ہے، وزیر اطلاعات

تحریک انتشار اپنی روش پر قائم ہے، یہ چاہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے، عطا…

25 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد اہم بیان جاری کر دیا

ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ)پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دیتے ہوئے سیریز…

26 mins ago