شیخوپورہ میں حاملہ خاتون پر پولیس اہلکار کا مبینہ تشدد، بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شیخوپورہ میں حاملہ خاتون پرپولیس اہلکار کے مبینہ تشدد کےخلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔
شہریوں کی جانب سے پولیس چوکی کوٹ عبدالمالک کے باہر احتجاج کیا گیا جس کے باعث لاہور روڈ بلاک ہوگئی۔
اہل علاقہ کے مطابق پولیس نےموبائل چوری کے شبہے میں رضا نامی محنت کش کے گھرپر چھاپا مارا، اس دوران پولیس نے حاملہ خاتون پرتشدد کیا اورپیٹ پر لات ماری۔
ورثا کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور اس کے ہاں بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی، ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس پیٹی بھائیوں کےخلاف مقدمہ نہیں درج کر رہی۔

Recent Posts

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

29 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

39 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

46 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

53 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

1 hour ago

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

1 hour ago