پنجاب میں بجلی 14 روپے سستی کرنیکا اعلان، 200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو نہیں ملے گا۔
دو روز قبل مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 2 ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے اقدامات کو سراہا تھا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا نواز شریف کو عوام کے درد کا احساس ہے اور وہ ہمیشہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرتے ہیں۔
تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی منہگی نہیں کی گئی تھی اس لیے پنجاب حکومت کا حالیہ اعلان کردہ فی یونٹ14روپےکاریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کےصارفین کو ہی ملےگا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024 کے بلوں میں ہوگا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی لاہور سے دوبارہ پشاور پہنچ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…

1 min ago

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

7 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

10 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

24 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

34 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

36 mins ago