ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے عائشہ اکرم سے متعلق خاموشی توڑ دی

لاہور (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے عائشہ اکرم سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا جب مینار پاکستان کا واقعہ ہوا تو پاکستان سے باہر تھی،تب ہم نے بھی عائشہ اکرم کے ساتھ ہمدردی کی تھی،اب ایسا لگتا ہے کہ عائشہ اکرم جھوٹ کا سہارا لے کر یہاں تک پہنچی ہے ۔

نیو نیوز کےپروگرام ” آج عائشہ احتشام کے ساتھ ” گفتگو میں حریم شاہ کا کہنا تھا شروع میں ہم نے بھی عائشہ اکرم کیساتھ ہمدردی کی تھی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ عائشہ اکرم نے جھوٹ کا سہارا لیا اور یہاں تک پہنچی ہے ،ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا اگر عائشہ اکرم سچی تھی تو اسے مقابلہ کرنا چاہیے تھا ۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک کو میں نے پاکستان میں متعارف کرایا،میں ٹک ٹاک سے پہلے ہی مشہور تھی،انہوں نے کہا میں نے ہمیشہ بدمعاش لوگوں سے پنگالیا اور اوقات یاد کرائی تھی، س نے پنگا لیا اس کو سبق سکھایا ہے،ظالم کے خلاف خاموش رہنا توہین سمجھتی ہوں۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا تھا لوگوں کا میرے بارے میں یہ خیال بالکل غلط ہے کہ پیسہ کمانے کی خاطر لوگوں کیساتھ ٹک ٹاک بناتی ہوں ،اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،انہوں نے کہا جو بھی میرے ساتھ غلط کرے گا اسے سبق سکھا کر رہوں گی ،آج تک بے حیائی کو پروموٹ نہیں کیا اور نہ ہی کروں گی ۔

غیر معیاری مواد کی روک تھام سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ہمارے اداروں کو غیر معیاری مواد کو روکنے کیلئے الرٹ رہنا چاہیے ،ادارے اگر غیر معیاری مواد کو نہیں روک سکتے تو پھر ٹک ٹاک پر بھی پابندی لگنی چاہیے ۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago