🎨 Zaman: Visual Artist of Quetta | مصوری اور کوئٹہ کے پہاڑ | Stunning Artworks Capturing Balochistan’s Beauty #Zaman #VisualArtist #Quetta #Balochistan #Art #MountainArt #PakistaniArtists
رپورٹ : خالق خان ’ ڈیلی قدرت
کوئٹہ کے پہاڑ زمان بلوچ کیلئے کینوس کے مانند ہیں وژول آرٹسٹ زمان بلوچ کوئٹہ کے مغرب میں واقع کوہ چلتن کے پہاڑوں پر اپنی مصوری کا جادودنقش کرتا ہے۔زمان بلوچ کوئٹہ کے رہائشی ہیں وہ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے وژول آرٹس میں گریجوٹ ہیں ،زمان بلوچ اپنے آرٹ کیلئے کوہ چلتن کے اس پہاڑ پربرش اور کلرز کے بجائے پہلے کوئلے سے منفرد اور نایاب اشیا کی ڈرائنگ بناتا ہے ،دامن چلتن سےمختلف رنگ و نوعیت کی کنکریاں اکھٹی کرتا ہے ،اورپھر اسےتخلیقی مہارت کے ساتھ سیمنٹ کے زریعے پہاڑ پر نصب کرتا ہے ،جس سے بننے والی تصاویر اپنی مثال آپ ہوتی ہیں۔
کوہ چلتن صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے جنوب مغرب میں واقع کوہ سلیمان کا پہاڑی سلسلہ ہے، لوڑ سر
کوہ چلتن کی سب سے بڑی پہاڑی چوٹی مانی جاتی ہے، جس کی اونچائی 3194 میٹر یا 10479فٹ بنتی ہے، یہ کوئٹہ کی تیسری جبکہ بلوچستان کی پہانچویں بڑی پہاڑی چوٹی ہے۔
انہی چوٹیوں پر سطح زمین سے چالیس فٹ کی اونچائی پرزمان بلوچ اب تک بیس سے زاید فن پارے نقش کرچکے ہیں جن مہرگڑ سے ملنے والا تہذیبی ورثہ سواس ٹیکہ،ابھرتا سورج،مارخور ،معدوم جانوروںاور بلوچستان کی ساحلی پٹی سے ملنے والے نایاب اقسام کی مچھلیوں کے تصاویر نقش ہیں۔
1980میں ہزارگنجی نیشنل پارک کو بلوچستان میں موجود پہاڑی بکروں(مارخوروں)تندوںاوردیگر جانوروں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا۔ زمان کوئٹہ کے اس نیشنل پارک کو اپنے لئے ایک لیبارٹری تصور کرتے ہیں ،جہاں فلورا ا و ر فانا دونوں ملتے ہیں۔
بلوچستان میں فائن آرٹس کی صورتحال!
زمان بلوچ کے مطابق فائن آرٹس بطور ڈیپارٹمنٹ بلوچستان میں زوال کا شکار ہے ، وہ نالاں ہیں کے آرٹس کالج کوئٹہ کی بلڈنگ کوبولان میڈیکل کالج کےحوالے کرنے سے بلوچستان میں آرٹس کی ترویج و ترقی پر گہرےاور خطرناک منفی اثرات مرتب ہوںگے ۔
بلوچستان کی آرکیالوجیکل لینڈسکیپ؛
جرمن آرکیالوجسٹ ڈاکٹر اوتی فرینک کے مطابق بلوچستان کی سرزمین ابھی تک آثارقدیمہ کیلئے ایک غیر دریافت شدہ زون ہے ،ان کے مطابق بلوچستان میں کچھ ایسے آثار قدیمہ دریافت کئے گئےتھے جو دوسری اور تیسری صدی قبل از مسح کے زمانے کے ہیں۔
زمان بلوچ نوجوانو اورسیاحوں کو پیغام دینے کے بجائے خود سے سوال پوچھتے ہیں کے ان کا اپنے اردگردکے ماحول کی بہتری،بحالی اور خوبصورتی میںکتنا حصہ ہے؟کوئی حصہ ہے بھی یا نہیں؟ان کے مطابق اپنے ماحول کے بہتری کیلئے کی جانے والی کاوشیں خواہ کتنی چھوٹی ہی کیوں نہ ہو، مقابل تعریف ہوتی ہیں۔