کشمیر الیکشن مہم سے روکنے کیلئے مجھے فون کرکے کہا گیا کہ کشمیر نہ آئیں کیو نکہ آپ کی زندگی کو خطرہ ہے۔ یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیر الیکشن مہم سے روکنے کیلئے مجھے فون کرکے کہا گیا کہ کشمیر نہ آئیں کیو نکہ آپ کی زندگی کو خطرہ ہے . میں نے کہا میں ضروری کشمیر جاؤنگا .

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے پلندری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد کی کشمیر ہے . کشمیریوں کی آزادی، رائے شماری کے لئے پہلے بھی لڑے اب بھی لڑیں گے . یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں نے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے آپ کے مسئلہ کی بات کی، دونوںوزیراعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر، سیاچن سرکریک کو حل کرنے کی بات کی . . .

متعلقہ خبریں