الیکشن کمیشن کا نئی مردم شماری جلد کرنے کا مطالبہ

(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت سے نئی مردم شماری جلد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرنی ہیں، حلقہ بندیوں کے لئے کم از کم 6 ماہ درکار ہوں گے، شفاف اور بہترین حلقہ بندیوں کیلئے حکومت دسمبر 2022 تک مردم شماری مکمل کرے۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کروانے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک میں ہونے والی ساتویں مردم شماری سے متعلق تجاویز کو جزوی طور پر منظور کیا گیا،  کابینہ نے ساتویں مردم شماری کیلئے فوج کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ایم کیو ایم نے مردم شماری کے طریقہ کار میں شامل بعض تجاویز کی مخالفت کی۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور امین الحق کی جانب سے مخالفت کی گئی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی اور متحدہ قومی موومنٹ  کے رہنما امین الحق نے کہا کہ مردم شماری کیلئے ڈیفیکٹو طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے، جو شخص جہاں مقیم ہے اسے مردم شماری کے دوران اسی علاقے کی آبادی میں شمار کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک میں آخری مردم شماری 2017ء میں ہوئی تھی، مردم شماری کے نتائج پر سندھ کی سیاسی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago